Wednesday, April 24, 2024

رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
August 1, 2015
کراچی(92نیوز)رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کومفرور قرار دے کر رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردی جس پر عدالت نے الطاف حسین کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف رینجرز اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا کیس پر تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ پیش کردی کی پولیس رپورٹ کے مطابق رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے ثبوت ملے ہیں کہ الطاف حسین نے پورے ہوش و حواس میں رینجرز افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین لندن میں مقیم ہیں گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکتی ۔ عدالت نے الطاف حسین کے خلاف پیش کردہ رپورٹ منظور کرلی اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے   تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ کیس میں نامزد ملزم کو اشتہاری قرار دینے کے لئے کارروائی کی جائے ۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے نجی ٹی وی کے ایک پرواگرام میں کہا تھا کہ جن رینجرز اہلکاروں نے نائن زیرو پر چھاپہ مارا وہ ہیں اب وہ تھے ہو جایئں گے ۔ الطاف حسین کے بیان کے خلاف رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔