Wednesday, April 24, 2024

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بارہ دہشتگردہلاک تین اہلکار زخمی

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بارہ دہشتگردہلاک تین اہلکار زخمی
June 24, 2015
کراچی(92نیوز)رینجرز اور پولیس کی منگھوپیر کے علاقہ میں مشترکہ کارروائی میں بارہ دہشت گرد ہلاک  جب کہ رینجرز کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نےسپرہائی وے ،کاٹھور اور منگھوپیر کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی ۔ اس دوران ان کا دہشتگردوں سے مقابلہ ہوگیا ،رینجرز اور پولیس کی فائرنگ سےبارہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ اس مقابلے میں رینجرز کے تین اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔