Friday, April 26, 2024

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک تین گرفتار

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک تین گرفتار
June 8, 2015
کندھ کوٹ(92نیوز)کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں آٹھ لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک  جب کہ تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا  ہے۔ تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ تھانہ اے سیکشن حدود کے گاؤں شالو میں رینجرزاور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکومٹھل سبزوئی ہلاک ہوگیا جب کہ رینجرز نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے ، ہلاک ہو نے والا ڈاکو اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، اور قتل کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئےکندھ کوٹ کے سول اسپتال  پہنچا یا گیا ہے جبکہ گرفتارڈاکووں کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔