Sunday, September 8, 2024

رینجرز اور پولیس مقابلے میں 6ملزمان ہلاک ،جبکہ ایک افسر بھی شہید ہوگیا

رینجرز اور پولیس مقابلے میں 6ملزمان ہلاک ،جبکہ ایک افسر بھی شہید ہوگیا
August 18, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے،، فائرنگ کے تبادلے میں حساس ادارے کا افسر جام شہادت نوش کرگیا، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں گینگ وار کے تین کارندوں سمیت چار ملزم مارے گئے۔ تفصیلات کےمطابق گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھرگھرتلاشی لی گئی،، اسی دوران ایک گھر سے رینجرزاہلکاروں پر فائرنگ ہوئی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر اے ڈی سجاد شہید ہوگیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، رینجرز نے گھر سے ممنوعہ لٹریچراوراسلحہ برآمد کرلیا۔ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے تین کارندے صغیر عرف لنگڑا، حنیف اور فیصل ہلاک ہوئے پولیس نے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملیررفاع عام میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکومارا گیا جبکہ اس کے دوساتھی فرار ہوگئے، رضویہ میں لیاری گینگ وار کا ملزم فدا جبکہ اتحاد ٹاؤن میں قبرستان کے قریب مقابلے میں دو ملزم گرفتارکرلئے گئے، علاقہ سچل میں بیوی اور بیٹی کے قتل کے الزام میں پولیس اہلکار عابد اور اس کے بھائی کو گرفتارکرلیا گیا، مقتولہ سکینہ اور اس کی بیٹی مہوش کی لاشیں دو روز قبل گلستان جوہر میں ایک فلیٹ سے ملی تھیں۔