Monday, May 6, 2024

رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ
December 12, 2015
اسلام آباد (92نیوز) کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاق نے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر داخلہ کراچی میں رینجرز کو خصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملے پر درپیش رکاوٹوں سے متعلق آج شام چار بجے پریس بریفنگ میں آگاہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج شام 4 بجے پنجاب ہاو¿س میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ وزیر داخلہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔ وزیر داخلہ کراچی میں رینجرز کو خصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملے پر درپیش رکاوٹوں سے متعلق بھی آگاہ کرینگے۔ پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ ملک کی داخلی سکیورٹی پر بھی میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔