Sunday, September 8, 2024

رینجرز اختیارات کے معاملے پر تلخی نہیں چاہتے، وزیراعلیٰ سندھ

رینجرز اختیارات کے معاملے پر تلخی نہیں چاہتے، وزیراعلیٰ سندھ
January 10, 2016
کراچی(92نیوز)وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کی ہوئی ہیں،رینجرز اختیارات پر تلخی نہیں چاہتے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی ہاوس میں چینی ڈاکٹروں کے اعزاز میں استقبالیے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  پچھلے ڈیڑھ برس سے وفاق کا رویہ درست نہیں انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق سے تلخی نہیں چاہتے وزیراعظم نے چودھری نثار کو ایک ہفتے میں سندھ کے تحفظات دور کرنے کا کہا تھا مگر انہوں نے رابطہ نہیں کیا ۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ  پاک چائنہ کوریڈور پر چھوٹے صوبوں اور ہمیں تحفظات ہیں تھر کے مسئلے پر پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے بتائیں انہوں نے اپنے دور حکومت میں تھر کیلئے کیا کیا۔