Tuesday, April 30, 2024

رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کے خلاف تاجر اتحاد کی سندھ اسمبلی تک ریلی

رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کے خلاف تاجر اتحاد کی سندھ اسمبلی تک ریلی
December 17, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ میں رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کیخلاف کراچی تاجراتحاد سراپا احتجاج بن گیا تاجر برادری نے صوبائی حکومت کو تین روز کے اندر رینجرز کے اختیارات بحال کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق نعرے لگاتے آرمی چیف اور ڈی جی رینجرزسندھ کی تصاویراٹھائے یہ ہیں کراچی کے تاجر جوسندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کیخلاف سڑکوں پرنکل  آئے۔ مظاہرین نے پاکستان چوک سے سندھ اسمبلی  تک ریلی نکالی اوراسمبلی کے مرکزی گیٹ کے سامنے  دھرنا  دےدیا ۔ کراچی تاجراتحاد کے رہنما عتیق میر نے سندھ حکومت کو تین دن کے اندر اندر رینجرز کے مکمل اختیارات بحال کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ تاجر برادری نے حکومتِ سندھ کو خبردار کیا کہ رینجرز اختیارات بحال نہ ہوئے تو  گورنر راج، ایمرجنسی یا فوج کو خوش آمدید کہنے پر مجبور ہوجائیں گے  ریلی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے سندھ اسمبلی جانیوالے راستے بند کردیئے جبکہ مظاہرین کومنتشرکرنے کیلیے واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ۔