Monday, September 16, 2024

رینجرز اختیارات‘ وزیرداخلہ کا ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ سے رابطے کا فیصلہ

رینجرز اختیارات‘ وزیرداخلہ کا ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ سے رابطے کا فیصلہ
July 21, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ ہونے سے وی وی آئی پیز کی سکیورٹی بھی خطرے میں پڑ گئی ۔ رینجرز اہم شخصیات کی حفاظت سکیورٹی بتدریج واپس لے سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توثیق نہ ہونے پر سائیں سرکار کو پیغام دے ڈالا۔ کراچی میں امن و امان اور رینجرز کے اختیارات پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور ڈی جی رینجرز سندھ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیر داخلہ اور ڈی جی رینجرز کے درمیان سندھ میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے سندھ میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ چودھری نثار رینجرز اختیارات پر ایک بار پھر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے رابطہ کریں گے۔ ڈی جی رینجرز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی پر پورے ملک نے رینجرز کی خدمات کو سراہا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز وی وی آئی پیز کی سکیورٹی بتدریج واپس لے سکتی ہے۔