Saturday, May 4, 2024

رینجرز اختیارات !!! وزیراعظم سے مشاورت تک قرارداد نہ لانے کا فیصلہ

رینجرز اختیارات !!! وزیراعظم سے مشاورت تک قرارداد نہ لانے کا فیصلہ
December 14, 2015
کراچی (92نیوز) رینجرز کے اختیارات کا معاملہ پھر لٹک گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے وزیراعظم سے مشاورت تک سندھ اسمبلی میں قرار داد نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سے باقاعدہ مشاورت تک رینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد ایوان میں نہ لائی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان رات گئے ہونے والے رابطے کے بعد یہ طے ہوا ہے کہ معاملات کو بات چیت سے حل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراءکو معاملات طویل کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ ایجنڈے میں ہونے کے باوجود قرارداد پر بات چیت نہ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر نون لیگ‘ تحریک انصاف اور فنکشنل لیگ نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہیں اختیارات محدود کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اسمبلی فلور پر ہو گا۔ سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی حمایت میں بولے کہ صوبائی حکومت کی گورننس کا حال سب کے سامنے ہے۔ لیاقت جتوئی نے کہا کرپشن کے ایک ستون کے گرنے سے عمارت نہیں گرتی۔