Friday, May 3, 2024

رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر سیاسی جماعتیں اور عام شہری سندھ حکومت کے خلاف میدان میں آگئے

رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر سیاسی جماعتیں اور عام شہری سندھ حکومت کے خلاف میدان میں آگئے
December 14, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی توسیع میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ کراچی کے عام شہری بھی سراپا احتجاج بن گئے شہر میں پی ٹی آئی اور حلیم عادل شیخ کی جانب الگ الگ  ریلیاں نکالی گئی۔ تفصیلات کےمطابق پیر کو پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل،فیصل واؤڈا  اور مسلم لیگ ف کے رہنما یاسر سائیں کی سربراہی میں شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ سے کارساز تک ریلی نکالی گئی جس میں شرکا سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کا کہنا تھا  اگر رینجرز کو اختیارات نہ دیئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع بھی کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے  کارساز سے ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سی ایم ہاوس کے قریب پہنچی تو پولیس نے کینٹنر لگا کر راستے بلاک کر دیئے  تلخ کلامی کے بعد شرکا نے پولیس کی جانب سے کھڑی رکاوٹیں ہٹا کر کینٹنر پر چڑھ گئے۔ پولیس سے مذاکرات کے بعد ریلی کے شرکا پرامن طور پر منشر ہوگئے ۔