Tuesday, April 30, 2024

رینجرز اختیارات !!! تاجروں نے سندھ اسمبلی کا گھیراو کرنے کا اعلان کر دیا

رینجرز اختیارات !!! تاجروں نے سندھ اسمبلی کا گھیراو کرنے کا اعلان کر دیا
December 17, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ کے تاجروں نے رینجرز کو اختیارات نہ دینے پر احتجاج کی دھمکی دی تھی۔ حکومت نے اختیارات تو دئیے لیکن محدود کرکے جس پرتاجر برادری نے صوبائی اسمبلی تک ریلی نکالنے کااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات کی قرارداد پر تاجر برادری بھی سراپا احتجاج ہے۔ تاجروں نے رینجرز کو بیورو کریسی کے ماتحت کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر نے رینجرز کے حق اور سندھ حکومت کے خلاف اعلان جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ آج برنس روڈ سے سندھ اسمبلی تک ریلی نکالی جائے گی۔ کراچی چیمبر آف کا مرس نے بھی رینجرز کے اختیارات میں کمی کے فیصلے کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔ کے سی سی آئی کے صدر یونس بشیر کا کہنا ہے کہ رینجرز نے جن اختیارات کے تحت کراچی میں امن قائم کیا وہ اختیار ان کے پا س رہنے چاہئیں۔ کراچی کی مختلف مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے بھی رینجرز کے اختیارات محدور کرنے کے حکومت سندھ کے فیصلے کو مسترد کر دیا گیا۔