Saturday, April 20, 2024

رینالہ خورد، ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

رینالہ خورد، ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق
July 26, 2020
رینالہ خورد (92 نیوز) رینالہ خورد میں قومی شاہراہ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رینالہ خورد کے مین بازار شیر گڑھ میں تیز رفتاری کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور نے العاشق امام بارگاہ کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری، جس کے نتیجے میں ایک بچہ قربان علی ولد شاہ محمد موقع پر دم توڑ ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اوکاڑہ اور رینالہ خورد کی 3 ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ تمام لاشوں آر ایچ سی منتقل کر دیا گیا۔