Friday, May 3, 2024

ریمڈی سیور کو کورونا کے شدید بیمار مریضوں پر استعمال کی اجازت

ریمڈی سیور کو کورونا کے شدید بیمار مریضوں پر استعمال کی اجازت
May 2, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا میں اینٹی وائرل دوا ریمڈی سیور  کو کورونا کے شدید بیمار مریضوں پر استعمال کی اجازت دے دی گئی، ابتدائی طور پر یہ دوا ہیپاٹائٹس اور ایبولا کے علاج کیلئے تیار کی گئی تھی جو مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی۔

کورونا وائرس نے دنیا کو نئی دوا کی کھوج میں لگا دیا ، کہیں نئی ویکسین کیلئے تجربے اور کہیں پرانی دواؤں کی از سر نو آزمائش جاری ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اینٹی وائرل دوا ریمڈی سیور کو شدید بیمار کورونا متاثرین پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی، ادارے کے کمشنر اسٹیفن ہان نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک اس دوا کو کورونا وائرس کے عمومی علاج کے طورپر منظور نہیں کیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ ریمڈی سیور  کو صرف شدید بیمارمریضوں کیلئے ایمرجنسی دوا کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوا کے ذریعے کورونا متاثرین کی صحتیابی کیلئے درکار وقت میں کم و بیش 4 روز کی کمی ہو سکتی ہے ،  امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ اس دوا کو پیر تک اسپتالوں میں پہنچا دیا جائے گا۔