Friday, March 29, 2024

ریما نے شادی کی آٹھویں سالگرہ منا لی

ریما نے شادی کی آٹھویں سالگرہ منا لی
November 24, 2019
ورجینیا( 92 نیوز) اداکارہ ریما نے شادی کی آٹھویں سالگرہ منا لی ، امریکامیں سالگرہ کی تقریب دیسی رنگ میں سجائی گئی۔اوورسیزپاکستانیوں کےساتھ امریکی گورے بھی دیسی رنگ میں رنگ گئے،خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا۔ اداکارہ ریما اور معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر طارق شہاب کی شادی کی سالگرہ کیلئے  دیار غیر میں دیسی رنگوں سے تقریب سجائی گئی جو جس کا اہتمام ورجینیا میں کیا گیا۔ ریما اور ڈاکٹر طارق شہاب اس موقع پر انتہائی خوش تھے جن کا کہنا تھا کہ امریکا میں رہنے والے پاکستانی نژاد شہری اپنے آبائی وطن سے دلی محبت کرتے ہیں ، جس کا واضح ثبوت یہ تقریب ہے۔ رنگ و نور کی اس محفل نے دیار غیر میں وطن کی یاد تازہ کردی ، جس کا تھیم پاکستان کے روایتی لباس رکھا گیا تھا ۔ اوورسیز پاکستانی ہوں یا گورے گورے امریکی،سب پاکستانی رنگ میں رنگے نظر آئے۔ دیارغیر میں پروگرام ہو تو اس میں مہمان اس انداز سے آپس میں ملے جیسے صدیوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں ، تقریب کی کامیابی ڈاکٹر طارق شہاب اور ریما کی خوبصورت میزبانی کے باعث ممکن ہوئی۔