Friday, April 26, 2024

ریلی آف پرتگال فن لینڈ کے جیری لیٹوالا نے اپنے نام کر لی،ریس کے دوران فن لینڈ کے کیٹوما کی گاڑی کو حادثہ، نقصان سے محفوظ رہے

ریلی آف پرتگال فن لینڈ کے جیری لیٹوالا نے اپنے نام کر لی،ریس کے دوران فن لینڈ کے کیٹوما کی گاڑی کو حادثہ، نقصان سے محفوظ رہے
May 24, 2015
لزبن(سپورٹس ڈیسک)فن لینڈ کے جیری لیٹوالا نے پرتگال ریلی جیت لی  فن لینڈ کے جیری کیٹوما کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلی آف پرتگال کے آخری دن مقابلے کا آغاز ہوا تو  فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور جیری کیٹوما  نے نہایت خوبصورتی سے اپنی گاڑی  کو چھلانگ لگوائی تاہم زمین تک واپس آتے ہوئے گاڑی سڑک کے کنارے اونچی جگہ سے ٹکرا کر بری طرح الٹ گئی جس سے کار کے اگلے دونوں پہیے اکھڑ گئے اور اسے شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں کیٹوما اور ان کے ساتھی ڈرائیور محفوظ رہے ریس کے اختتام پر فن لینڈ ہی کے جیری لیٹوالا فاتح رہے جبکہ فرانس کے سباسچین اوگیئر دوسری اور ناروے کے اینڈرس مکلسن تیسری پوزیشن پر رہے۔