Wednesday, April 24, 2024

ریلوے گالف کنٹری کلب اراضی کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی

ریلوے گالف کنٹری کلب اراضی کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی
April 4, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کنٹری کلب اراضی کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے  نیب سےدائر ریفرنس کی کاپی طلب کر لی ۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ کلب میں شادیاں تو ہو رہی ہیں ،ایک شادی کا کارڈ تو مجھے بھی آیا ، دیکھنا یہ ہے ہم کیا کرسکتے لیکن زیادہ کام تو نیب کا ہی ہے ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آگاہ کیا کہ وکیل کو 45 لاکھ فیس دی ہے لیکن وہ 1 کروڑ مانگ رہا ہے ، آپ اس ملک کے سرتاج ہیں، دلائل دینے کی اجازت طلب کرلی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے دلائل  دیتے ہوئے کہا کہ 9 سال سے کیس زیر التوا ہے، لیز پر دی گئی زمین کی قیمت 200 ارب سے زیادہ ہے۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہیں، شیخ رشید کو آئندہ سماعت پر تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کردی

عدالت نے نیب سے دائر ریفرنس کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی  اور قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر فیصلہ نہ ہوا تو مناسب حکم جاری کریں گے۔