Saturday, April 20, 2024

ریلوے کے 77 ہزار ملازموں کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں، شیخ رشید

ریلوے کے 77 ہزار ملازموں کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں، شیخ رشید
May 7, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ ریلوے کے 77 ہزار ملازموں کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں، ٹرینیں چلانے کے سوا اب کوئی چارہ نہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید پروگرام ہارڈ ٹاک میں گفتگو کرتے بولے ٹرینیں اگر عید سے پہلے نہ چلیں تو لمبے عرصے کیلئے بند ہو جائیں گی، ایم ایل ون نہ بنی تو وہ ریلوے کی موت ثابت ہوگی، ایم ایل ون بنانے کے لیے چین تیار ہے، پی سی ون گیا ہوا ہے، چین سے ہائی لیول پر بات ہورہی ہے، ریل کے حوالے سے چین سے معاملات طے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن طویل بنیادوں پر نہیں چل سکتا، لوگ خود باہر نکل آئیں گے اور بہت برے طریقے سے نکلیں گے، بعض دکانیں ایسی ہیں جن کا 6 بجے کھلنا ضروری ہے، جس قسم کا مال ہو اس قسم کی ٹائمنگ ہونی چاہئے۔