Thursday, May 2, 2024

ریلوے کی زمین فروخت کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید 24 دسمبر کو طلب

ریلوے کی زمین فروخت کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید 24 دسمبر کو طلب
December 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چکوال میں ریلوے کی زمین فروخت کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید 24 دسمبر کو طلب کر لیئے گئے۔ چیف جسٹس کا ریلوے حکام کی عدم حاضری پر اظہار برہمی بھی سامنے آیا اور ریمارکس دئیے وزیر ریلوے اب خود پر آکر وضاحت دیں۔ دوسری طرف سندھ میں ہندو کی زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی رمیشن کمار نے انکشاف کیا کہ زمینوں پر قبضے کی رپورٹ آنے کے بعد ہراساں کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر بھگوان داس نے موقف اختیار کیا کہ لاڑکانہ میں 1 کروڑ، 32 لاکھ روپے میں 44 ایکڑ زمین خریدی جس کے بعد اغوا کر لیا گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ کسی کو قبضہ واگزار کرانے پر اعتراض ہے تو وہ یہاں آجائے۔ اگر معاملہ پیچیدہ ہوا تو مقدمات سول کورٹ ارسال کر دیں گے۔ مقدمات خصوصی عدالت کو بھی منتقل کر سکتے ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ماتحت عدلیہ کو مقدمات جلد نمٹنانے کا حکم صادر کر دیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے اپنی اقلیتی برادری کو برادری کا حق دیں۔ بھگوان داس کیس کو بطور ٹیسٹ کیس لے رہے ہیں۔ عدالت نے بھگوان داس کو سیل ڈیڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ تحصیل دار لاڑکانہ کو 44 ایکڑ زمین تحویل میں لینے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ سماعت 24 دسمبر کو دوبارہ ہو گی۔