Friday, March 29, 2024

ریلوے کی زمین فروخت کرنے پر عبوری پابندی عائد

ریلوے کی زمین فروخت کرنے پر عبوری پابندی عائد
October 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمین فروخت کرنے پر عبوری پابندی عائد کر دی۔ کیس کی سماعت کے دوران درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ پابندی کے باوجود ریلوے اپنی زمین فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ریلوے کی زمین ریاست کی زمین ہے جو ریلوے کو استمعال کے لیے دی ہوئی ہے۔ ریلوے ریاست کی زمین فروخت نہیں کر سکتا۔ زمین تحفہ میں بھی کسی کو نہیں دی جاسکتی۔ ریلوے کی زمین فروخت کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیس کی سماعت کے دوران ریلوے کی زمین فروخت نہیں کی جائے گی جبکہ ریلوے سے زمین کی فروخت پر جواب بھی طلب کر لیا۔