Tuesday, April 23, 2024

ریلوے کا کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ٹرین آپریشن محدود کرنیکا فیصلہ ‏

ریلوے کا کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ٹرین آپریشن محدود کرنیکا فیصلہ ‏
March 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ریلوے نے کورونا وائرس  کے پھیلاؤ کے پیش نظر ٹرین آپریشن محدود کرنےکا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق  رش کو کم کرنے کے لیے 6 سے 8 ٹرینوں کو بند کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ریلوے نے فیصلہ اعلیٰ افسران کی سفارش پر کیا ،  ریلوے افسران نے  ٹرین آپریشن بند یا محدود کرنے کی سفارشات کیں تھی، ریلوے انتظامیہ کو ٹرین آپریشن کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ذرائع کے مطابق  ٹرینیں 25 مارچ سے بند کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں پنجاب سے کراچی جانے والی ٹرینیں بند کی جائیں گی،ذرائعلاہور:ریلوے انتظامیہ کی جانب سے برانچ لائن ٹرینیں بھی بند کرنے پر غور کیا جا رہاہے ۔

ادھر کراچی  کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر ریلوے کراچی ڈویژن نے  آج سے  کینٹ اسٹیشن سے چلنے والی تمام ٹرینوں کو ڈرگ روڈ،  ملیرسٹی،  اور لانڈہی اسٹیشن پر روکا جائے گا۔

کراچی آنے والی تمام ٹرینوں کو بھی ان اسٹیشن پر روکا جائے گامسافروں  قریب ترین ریلوے اسٹیشن سے سفر کے آغاز اور اختتام کرنے کو ترجیح دیں۔