Tuesday, April 16, 2024

ریلوے کا اربوں کا خسارہ کم کرنا اولین ترجیح ہے ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

ریلوے کا اربوں کا خسارہ کم کرنا اولین ترجیح ہے ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید
August 20, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے  ریلوے کی بہتری کا بیڑہ اٹھا لیا،  شیخ رشید نے کہا کہ ادارے کااربوں کا خسارہ  کم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ وزارت ریلوے کا حلف اٹھانے کے بعد شیخ رشید نے کہا کہ  ادارے سے بے ایمانی اور کرپشن کا خاتمہ کروں گا، ریلوے کو بہترین بنانے کیلئے اب آرام مجھ پر حرام ہوگا،  ریلوے اراضی  کو قابضین سے  پاک کریں گے ۔ شیخ رشید نے  دسمبر تک ریلوے میں انقلاب لانے کا دعویٰ  کیا اور کہا کہ جو ٹرین لانا چاہتا ہے لائے ، ہمیں پٹری کا کرایہ  دے اور ہمارے لوگوں کو ملازمت دے ۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جس کے پاس موبائل فون ہے وہ  ہر اسٹیشن پر  ہمارا احتساب کر سکتا ہے۔