Thursday, April 25, 2024

ریلوے کا 30 اسٹیشنوں پر جدید کیمروں کا منصوبہ ، سمری ارسال

ریلوے کا 30 اسٹیشنوں پر جدید کیمروں کا منصوبہ ، سمری ارسال
October 2, 2019
لاہور( روزنامہ 92 نیوز) ریلوے  پولیس حکام نے ملک کے 30بڑے ریلوے سٹیشنوں پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے 15کروڑ روپے مالیت کے 600 جدید ترین انٹر نیٹ پروٹوکول کیمرے خریدنے کے لئے گرانٹ کی منظوری کے لئے سمری پلاننگ کمیشن کو بھجوا دی ۔ اس سے قبل12کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا ، لاگت میں اضافہ ہونے پر پلاننگ کمیشن کو سمری منظوری کے لئے بھجوائی گئی ، کیمرے بیرون ملک کی کمپنی سے خریدے جائیں گئے ۔ آئی جی ریلوے  پولیس سمیت دیگر اعلی افسر اپنے سمارٹ فونز سے کسی بھی وقت ریلوے سٹیشنوں کی سیکورٹی چیک کر سکیں گے ، ذرائع کے مطابق ایک سال قبل بڑے ریلوے سٹیشنز پر جدید ترین انٹر نیٹ پروٹوکول کیمرے لگانے کا پلان تیار کیا گیاتھا۔

ریلوے بناولنٹ فنڈز رقم بیوگان کو دینے کی بجائے آمدن میں ظاہر

منظوری کے بعد کیمروں کی خریداری کے لئے باقاعدہ ٹینڈر جاری کیا جائے گا، انٹر نیٹ پروٹوکول کیمروں سے فوری فوٹیج مل سکے گی، اہلکاروں کی نقل و حرکت کا علم ہو سکے گا اور کوتاہی برتنے والوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جا سکے گا۔ کراچی سٹی ریلوے سٹیشن پر24، کراچی کینٹ سٹیشن پر24،سہون شریف سٹیشن پر16 ،کوئٹہ سٹیشن پر24 ،کھوکھرا پار سٹیشن پر16،مچھ ریلوے سٹیشن 16، سی 24، سکھر 16، روہڑی 24، نواب شاہ 24، لاڑکانہ 24، ملتان 24، خانیوال 16، بہاولپور 16، فیصل آباد 24، ننکانہ 16، راولپنڈی 24، جہلم 16، حسن ابدال 16، اٹک 16، واہگہ ریلوے سٹیشن 24 اور لاہور ریلوے سٹیشن پر 48 انٹرنیٹ پروٹوکول کیمرے لگانے کا منصوبہ ہے ۔