Sunday, September 8, 2024

ریلوے ٹکٹیں مقامی دکانوں‘ ایزی پیسہ اور انٹرنیٹ پر دستیاب ہونگی : سعد رفیق

ریلوے ٹکٹیں مقامی دکانوں‘ ایزی پیسہ اور انٹرنیٹ پر دستیاب ہونگی : سعد رفیق
March 26, 2016
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ قومی ٹیم جیت کر آتی ہے تو ہم اسے کاندھوں پر بٹھاتے ہیں جبکہ ہارنے پر تذلیل کی جاتی ہے جو اچھی بات نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان ریلویز کی ایتھلیٹکس چیمپئن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قوم کو سنجیدگی کا ثبوت دینا چاہیے۔ ہار اور جیت کھیلوں کا حصہ ہے ہمیں دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ای ٹکٹنگ نظام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ جلد ہی شہری ریلوے ٹکٹ ایزی پیسہ، انٹرنیٹ اور مقامی دکانوں سے خرید سکیں گے جس کے بعد انھیں بکنگ کے لیے ریلوے ہیڈ کوارٹر نہیں آنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر نے ریلوے کا سپورٹس بجٹ 2 سے بڑھا کر 3 کروڑ روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کا ماہانہ وظیفہ بڑھا کر دس سے بڑھا کر پندرہ ہزار روپے کر رہے ہیں جبکہ ریلوے ایتھلیٹس کو اے سی والے ڈبوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔