Thursday, April 25, 2024

ریلوے میں 3سال سے ایک ہی جگہ تعینات افسرصوبہ بدر

ریلوے میں 3سال سے ایک ہی جگہ تعینات افسرصوبہ بدر
July 9, 2019
لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان ریلوے میں افسران کی ا جارہ داری ختم کرنے کے لئے انہیں صوبہ بدر کردیا گیااور ایسے افسران جو کئی سالوں سے ایک ہی ڈویژن میں تعینات ہیں ان کو تبدیل کر کے دوسری ڈویژنوں میں تعینات کردیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ریلوے میں ایک ہی جگہ تعینات رہنے والے گریڈ18کے 15افسروں کو تبدیل کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی او راولپنڈی حامد فاروق قریشی کو ڈی سی او ریلوے لاہور،ڈی سی او ریلوے لاہور غلام فرید کوڈی ٹی او راولپنڈی ، ڈی ٹی او میاں فضل الٰہی کو ڈی سی او ریلوے راولپنڈی لگا دیا گیا۔ ڈی پی او ریلوے کوئٹہ طارق عزیز کو ڈی ٹی او ریلوے لاہور ، ڈی ٹی او سکھر عابد قمر کو ڈی سی او سکھر، ڈی سی او سکھر نسیم احمد خان کو ڈی پی او ملتان، ڈی ٹی او ناصر نذیر کو ڈی ٹی او سکھر ، ڈی پی او ملتان سعید احمد کو ڈی پی او سکھر ، ڈی پی او راولپنڈی وقارالدین کو ڈی پی او پشاور ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ریلوے مس شیری حنا کو ڈی ٹی ایم ریلوے لاہور تقرر کر دیا گیا۔ تقرری کے منتظر شہباز ببر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ریلوے ہیڈ کوارٹرز ، ڈی ٹی ایم ریلوے لاہور وحید انور کو ڈی پی او کراچی ، ڈی پی ایم کراچی حمید اﷲ کو ڈی ٹی او ڈی کراچی، ڈی ایم ایم سجاد احمد کو ڈی ٹی ایم اینڈ ڈی پی کراچی اور ریلوے افسر پرویز بھٹی کو ای ٹی او ریلوے ہیڈ کوارٹرز لگا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں ریلوے کے مزید اعلیٰ افسروں کے تبادلے متوقع ہیں جس کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔