Sunday, September 8, 2024

ریلوے سٹیشن راولپنڈی کو بم سے اڑانے کی غلط اطلاع دینے والا گرفتار

ریلوے سٹیشن راولپنڈی کو بم سے اڑانے کی غلط اطلاع دینے والا گرفتار
August 11, 2015
راولپنڈی(92نیوز)ریلوے سٹیشن راولپنڈی کو بم سے اڑانے کی غلط اطلاع دینے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ریلوے عصمت اللہ جونیجو نے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ گزشتہ روز ریلوے انکوائری کو موبائل فون کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ دو موٹر سائیکل سوار دھشتگرد راولپنڈی اسٹیشن پر پہنچ چکے ہیں،جو گرنیڈ سے اسٹیشن کو اڑانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔ پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اور 24 گھنٹے میں ہی ملزم کا پتہ لگا لگا لیا گیا۔ ملزم فرحان پیشے کے اعتبار سے رکشہ ڈرائیور ہے ، جسے حوالات میں بند کیا گیا تو اس کے چودہ طبق روشن ہوگئے،ملزم کبھی تو اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہے تو کبھی کہتا ہے کہ وہ بے گنا ہ ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیح کر دیا ہے ، ملزم کو ریمانڈ کے لیے 12 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔