Friday, March 29, 2024

ریلوے خسارہ کیس میں خواجہ سعدرفیق کو سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا

ریلوے خسارہ کیس میں خواجہ سعدرفیق کو سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا
December 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) خواجہ سعد رفیق کے گرد شکنجہ کسنے لگا، نیب نے ریلوے خسارہ کیس میں ملزم کو سپریم کورٹ میں پیش کر دیا۔ نیب کی جانب سے ریلوے خسارہ کیس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا۔ سعد رفیق نے عدالت میں موقف اپنایاکہ نوٹس رات  کو ملا ، میرے وکیل کامران مرتضی سے رابطہ نہیں ہو سکا ۔ عدالت نے سعد رفیق کا موقف سنتے ہوئے سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ دوسری جانب نیب  حکام قیصر امین بٹ کو بھی ساتھ سپریم کورٹ لائے جس پر خواجہ سعد رفیق نے تعجب کا اظہار کیا۔