Tuesday, May 21, 2024

ریلوے خسارہ کیس، شیخ رشید اور اسد عمر کی ذاتی حیثیت میں عدالت طلبی

ریلوے خسارہ کیس، شیخ رشید اور اسد عمر کی ذاتی حیثیت میں عدالت طلبی
February 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں پاکستان ریلوے خسارہ کیس 12 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا، وزیرریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا، اٹارنی جنرل پاکستان اور سیکرٹری پلاننگ کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، چیئرمین اور سی ای او ریلوے سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے ریلوے سے بزنس پلان اور سرکولر ریلوے منصوبے پر عملدرآمد رپورٹ مانگی تھی۔