Saturday, April 20, 2024

ریلوے حکام کے سی آر میں مسائل پیدا کر رہے ہیں ، مراد علی شاہ

ریلوے حکام کے سی آر میں مسائل پیدا کر رہے ہیں ، مراد علی شاہ
November 17, 2017

کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے حکام کے سی آر میں مسائل پیدا کر رہے ہیں اگر کے سی آر مںصوبے تاخیر کا شکار ہوا تو اس کی جوابداری ریلوے اور وفاقی حکومت پر ہو گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کے سی آر کے لیے ریلوے حکام ایک ریلوے ٹریک کا حصہ نہیں دینا چاہتے جس پر انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمین سندھ حکومت کی ہے اس زمین پر پہلا حق کراچی کے عوام کا ہے ان کے ساتھ دھوکا نہیں ہونے دوں گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 21 نومبر کو جے سی سی کے اجلاس میں فریم ورک معاہدے پر دستخط ہونے چاہیں۔ اجلاس کے فوری بعد وزیر اعظم سے اس مسلئے پر بات کروں گا اور کراچی کی عوام کے ساتھ  نا انصافی ہرگز ہونے نہیں دوں گا۔