Wednesday, April 24, 2024

ریلوے حکام کا مزید 42 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ریلوے حکام کا مزید 42 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
May 8, 2021

لاہور (92 نیوز) ریلوے حکام نے رش کے پیش نظر مزید 42 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

عید اسپیشل ٹرینیں 10 مئی سے 16 مئی تک چلائی جائیں گی، جو کراچی حیدر آباد، کوٹری، پشاور راولپنڈی کے درمیان چلائی جائیں گی۔

ریلوے حکام نے ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 42 عید اسپیشل ٹرینوں کے حوالے سے متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔