Thursday, April 25, 2024

ریلوے انجنوں کی خریداری میں خوردبرد،نیب نے ریلوے افسران کو طلب کرلیا

ریلوے انجنوں کی خریداری میں خوردبرد،نیب نے ریلوے افسران کو طلب کرلیا
November 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز) سابقہ دور حکومت میں  ریلوے کے  انجنوں کی خریداری میں مبینہ خورد برد کے  معاملے میں تحقیقات کے لیے محکمہ ریلوے کے بڑے افسران کو نیب  لاہور  میں طلب کرلیاگیا ۔ نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا ، ذرائع کے  مطابق خواجہ سعد رفیق کے دور میں  انجنوں کی خرایدری  بارے سوال جواب کیلئے نیب نے محکمہ ریلوے کے حاضرو ریٹائرڈ افسران کو  26 نومبر کی صبح  نیب آفس لاہور میں طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے چیف مکینیکل آٖفیسرشاہد عزیز ،پراجیکٹ ڈرائریکٹر 150 لوکو ماجد بیگ کو طلب کرلیا۔ چیف مینٹی نینس  آفیسر انجینئر طارق خان کو بھی 26 نومبر کی صبح  نیب آفس میں طلب کرلیا گیا ہے۔