Friday, April 26, 2024

ریسکیو 1122 کی خدمت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ، پرویز الٰہی

ریسکیو 1122 کی خدمت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ، پرویز الٰہی
April 3, 2020

لاہور ( 92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو بچانے کیلئے پوری قوم ریسکیو 1122 کے جذبہ اور خدمت کع سلام پیش کرتی ہے ۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا ریسکیو 1122  ایسا ادارہ ہے جو انفرادی اور اجتماعی مشکل کی ہر گھڑی میں مصیبت زدہ کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے اور اہلکار اپنی جان کی پروا کیے بغیر عوام کی خدمت کیلئے ایک کال پر موقع پر پہنچ رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ریسکیو 1122 کے اہلکار اپنی جان خطرہ میں ڈال کر  مریضوں کی اسپتال اور قرنطینہ مراکز منتقلی کے علاوہ تدفین کا نیک کام بھی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج، رینجرز، ڈاکٹرز، پولیس اور دیگر ادارے بھی کورونا جیسی وبا سے لڑنے  کے لئے اپنا فریِضہ احسن طور پر انجام دے رہے ہیں۔