Friday, April 26, 2024

ریسکیو 1122 ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے، تنخواہ و دیگر مراعات کی منظوری

ریسکیو 1122 ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے، تنخواہ و دیگر مراعات کی منظوری
October 27, 2020
لاہور (92 نیوز) پیجاب حکومت نے ریسکیو 1122 کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 45 سال سے بڑھا کر 50 برس کرنے کی منظوری دے دی ۔ تنخواہ اور دیگر مراعات دینے کی بھی منظوری دیدی۔ ریسکیو 1122 کے ملازمین کے لئے خوشخبری!، ریٹائرمنٹ کی عمر45سال سے بڑھا کر50برس کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ دوران تربیت ریسکیورز کو قواعدو ضوابط کے تحت تنخواہ اور دیگر مراعات دینے کی منظوری بھی دی گئی، 3 ہزار 235 افسروں اور عملے کو قواعدوضوابط کے مطابق ریگولر کرنے کی منظوری دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اہم اجلاس ہوا، ڈاکٹر رضوان نصیر کی ڈی جی ریسکیو 1122 کے عہدے میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ملاقات کی اور دو سالہ محکمانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔