Tuesday, May 14, 2024

ریس کے میدان میں جوشوا اور لیٹیسنبیٹ گیڈی نے عالمی ریکارڈ قائم کردئیے

ریس کے میدان میں جوشوا اور لیٹیسنبیٹ گیڈی نے عالمی ریکارڈ قائم کردئیے
October 8, 2020
ویلنسیا (92 نیوز) ایک دن میں ریس کے میدان میں دو نئے عالمی ریکارڈز بن گئے، مردوں کی دس ہزار میٹر ریس اور خواتین کی پانچ ہزار میٹر ریس میں نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔ اسپین کے شہر ویلنسیا میں ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئن شپ میں یوگنڈا کے جوشوا نے دس ہزار میٹر کا فاصلہ 26 منٹس اور گیارہ سیکنڈز میں طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ اس سے پہلے 2015 میں ایتھوپیا کے کنینسا بیکیل نے دس ہزار میٹر کا فاصلہ 26 منٹس اور 17 سیکنڈز میں طے کیا تھا۔ ایتھوپیا کی لیٹیسنبیٹ گیڈی نے پانچ ہزار میٹر کا فاصلہ 14 منٹس اور 6.62 سیکنڈز میں طے کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔