Sunday, September 8, 2024

ریس لگاتی کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق تین زخمی

ریس لگاتی کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق تین زخمی
August 18, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں ریس لگاتی کار دیوار سے جاٹکرائی ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق جیل روڈ پر ریس لگاتی کار بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گئی حادثے میں نوجوان وقار جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ متوفی وقار ننکانہ صاحب کا رہائشی تھا اور جیل روڈ پر ایک ہاسٹل میں مقیم تھا، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔