Friday, April 26, 2024

ریحان قتل کیس ، گرفتار ملزم سے پولیس نے رشوت بٹور لی

ریحان قتل کیس ، گرفتار ملزم  سے پولیس نے رشوت بٹور لی
August 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی پولیس رشوت خوری سے باز نہ آئی ، ریحان قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے گرفتار ملزم دانیال کے اہلخانہ سے رشوت بٹورلی ، تفتيشی ٹیم کے 3 اہلکاروں کو گرفت میں لے لیا گیا ۔ بہادر آباد میں شہریوں کے تشدد سے کم عمر  ریحان کے قتل  کیس میں  بہادرآباد تفتیشی ٹیم نے  ملزم دانیال کے  اہلخانہ سے رشوت بٹوری ، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس اہلکار ملزم کو لیکر اس کے گھر پہنچے اور خوف و ہراس پھیلایا  جس پر ایس آئی او فاروق، سب انسپکٹر رحمت، کانسٹیبل شاہ فیصل، غلام رسول اور محمد خان کیخلاف پرچہ کاٹ دیا گیا ۔ قانون حرکت میں آیا تو 3 اہلکار شکنجے میں آگئے  جبکہ 2 اہلکار بھاگ نکلے  ، جن میں محمد خان اور غلام رسول شامل ہیں ۔ قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جسمانی ريمانڈ ميں 3 دن کی توسیع کردی گئی  ۔ مقتول ریحان کے اہلخانہ نے آج عدالت میں حاضری کے وقت  بینرز اٹھاکر ملزمان کیخلاف اور انصآف کیلئے احتجاج کیا ۔