Thursday, April 18, 2024

ریحام خان کی آج 42 ویں سالگرہ

ریحام خان کی آج 42 ویں سالگرہ
April 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد ریحام خان آج اپنی پہلی سالگرہ منارہی ہیں۔ رواں سال جنوری میں عمران خان کی اہلیہ بننے والی ریحام خان آج بیالیس برس کی ہوگئی ہیں۔ لیبیا میں پیدا ہونے والی ریحام خان نے اپنے صحافتی کیرئیر کا بڑا حصہ غیر ملکی میڈیا میں کام کرکے صرف کیا۔ پاکستان آنے کے بعد وہ مختلف نجی چینلز سے وابستہ رہیں۔ ریحام خان اپنی سالگرہ کےاس پرمسرت موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام عزیزواقارب سے مبارکبادیں وصول کررہی ہیں۔