Monday, May 6, 2024

ریحام خان خیبر پختونخوا میں سٹریٹ چلڈرن کی سفیر بن گئیں

ریحام خان خیبر پختونخوا میں سٹریٹ چلڈرن کی سفیر بن گئیں
April 12, 2015
پشاور(92نیوز)عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ الطاف بھائی کے تحائف تو انہیں ابھی تک نہیں ملے،تحفے دینے ہیں تو وہ بے گھر بچوں کو بھی یاد رکھیں خیبر پختونخوا حکومت نے ریحام خان کو اسٹریٹ چلڈرن کا سفیر بنانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے پشاورمیں بے گھر بچوں کے حقوق کے حوالے ایک تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے خوشگوار انداز میں الطاف حسین کے تحائف کا  ذکر کیا  اور این اے دو سو چھیالیس کی الیکشن مہم کا بھی تذکرہ کر ڈالا۔ تقریب سے خطاب میں ریحام خان نے کہا کہ بھابی ماں کی طرح ہوتی ہے اور ماں اپنے بچوں کو سب سے اچھا دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر فورم میں بے گھر بچوں کے حقوق کی آواز بلند کریں گی ،خیبر پختونخواہ حکومت نے ریحام خان کو سٹریٹ چلدڑن کا سفیر بنانے کا اعلان کر دیا ۔ جس پرانہوں نے کہا کہ  پاکستان آنے پر ان کی پہلی ٹویٹ بھی بے سہارا بچوں کے بارے میں تھی بے گھر بچوں کو حقوق ضرور ملیں گے ۔ bhabhi