Thursday, April 25, 2024

ریجنل پاسپورٹ آفس میں 23298جعلی پاسپورٹوں کی  موجودگی کا انکشاف

ریجنل پاسپورٹ آفس میں 23298جعلی پاسپورٹوں کی  موجودگی کا انکشاف
July 31, 2015
لاہور(92نیوز)ریجنل پاسپورٹ آفس سنٹرل زون پنجاب کو تئیس ہزار دو سو اٹھانوے جعلی پاسپورٹ مل گئے،غیر قانونی پاسپورٹ بنوانے والے ایجنٹس اوران کے معاون سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزاروں نے یہ جعلی پاسپورٹ ایجنٹ مافیا سے مل کر بنوائے اور اب قانونی کارروائی کے خوف سے یہ پاسپورٹ وصول نہیں کئے جارہےمذکورہ پاسپورٹ کئی سالوں سے مختلف شہروں کے پاسپورٹ دفاتر میں موجود تھے ۔ کئی پاسپورٹ درخواست گزار کی بیماری، معذوری یا انتقال کی صورت میں وصول نہیں کئے گئے ریجنل پاسپورٹ آفس کو یہ پاسپورٹ تلف کرنے کیلئے ڈائیکریٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے احکامات کا انتظارہے،جوملتے ہی ان کونذرآتش کردیاجائیگا۔ پاسپورٹ تلف کرنےکامقصدان کاغیرقانونی استعمال روکناہےاعدادوشمار کے مطابق لاہور زون نے سب سے زیادہ چار ہزار چھے سو اسی جعلی پاسپورٹ گوجرانوالہ آفس سے وصول کئے۔ فیصل آباد سے تین ہزار تین سو انیس، گارڈن ٹاو ن لاہور سے دو ہزار پانچ سو بیالیس جبکہ ساہیوال سے دوہزار چار سو چونسٹھ غیر وصول شدہ پاسپورٹ اکٹھے کئے گئے۔ ایبٹ روڈ لاہور سے دو ہزار چودہ، سیالکوٹ سے ایک ہزار دو سو ننانوے، جڑانوالہ سے ایک ہزار دو سو بانوے پاسپورٹ وصول ہوئے۔سرگودھا سے ایک ہزار دو سو چوالیس، قصور سے ایک ہزار ایک سو تینتیس جبکہ اوکاڑہ سے نو سو ستانوے پاسپورٹ جمع کئے گئے نارووال سے سات سو اٹھانوے، بھلوال سے چار سو اٹھہتر، چنیوٹ سے تین سو چھہتر، حافظ آباد سے تین سو سڑسٹھ، ملک وال سے ایک سو تریسٹھ پاسپورٹ وصول کئے گئےشاہدرہ سے ایک سو انسٹھ، رینالہ خورد سے بیس اور لاہور ہائیکورٹ بار سے چار پاسپورٹ اکٹھے کئے گئے۔