Thursday, April 25, 2024

ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد نے 10221 کیسز کا سراغ لگا لیا

ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد نے 10221 کیسز کا سراغ لگا لیا
November 1, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) گفٹ جائیداد ظاہر کرکے ٹیکس بچانے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی اورریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد نے کروڑوں مالیت والے دس ہزار دو سو اکیس کیسز کا سراغ لگا لیا ہے،، ذرائع آمدن کا ثبوت نہ دینے پر تمام جائیداد بلیک منی قرار دی جائے گی۔ ایف بی آر نے ٹیکس بچانے کیلئے گفٹ جائیداد یا غیر ملک سے رقم بطور تحفہ وصول کرنے کے ذرائع استعمال کرنے والے 10221 ٹیکس گزاروں کا سراغ لگا لیا،، ریجنل ٹیکس آفس نے کروڑوں مالیت والے ان کیسز میں سے 7444 افراد کو نوٹسز جاری کر دئیے جبکہ 2777 کو بھی جلد نوٹسز بھجوا دئیے جائیں گے،، ذرائع کے مطابق 6233 افراد نے آمدن کے ذرائع غیر ملک سے ملنے والی رقم اور تحائف ظاہر کئے،،3701 کیسز میں ذرائع آمدن رشتہ داروں، دوستوں سے ملنے والے تحائف ظاہر کی، 287 کیسز میں کروڑوں کی جائیدادوں کے ذرائع ذرعی آمدن بتایا گیا،، ٹیکس بچانے والوں کو اب تحائف دینے اور ظاہر کئے گئے ذرائع آمدن کے ثبوت بھی فراہم کرنا ہوں گے۔ آر ٹی آو آفس ذرائع کے مطابق جو ٹیکس گزار بھی ذرائع آمدن کا فراہم کردہ ثبوت کی تصدیق نہ کروا سکا، اسکی جائیداد بلیک منی قرار دے دی جائے گی۔