Tuesday, April 23, 2024

ریال میڈرڈ کو میلور کا سے  اپ سیٹ شکست

ریال میڈرڈ کو میلور کا سے  اپ سیٹ شکست
October 20, 2019
لندن ( 92 نیوز) اسپینش اور انگلش پریمیئر لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں ، لالیگا میں  ریال میڈرڈ کو میلورکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا  کرنا پڑ گیا ،  انگلش پریمیئر لیگ میں  چیلسی نے  نیو کاسل کوایک صفر سے  ہرا دیا۔ لالیگا اور پریمیئر لیگ میں  سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، مسلسل اپ سیٹ ہارنے ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا ۔ اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ کو میلورکا  کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، میلورکا کی ٹیم نے آغاز سے ہی حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور ساتویں منٹ میں لیگو جونیئر   نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی ، پہلے ہاف میں میلورکا   کی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں اور میلورکا  نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔ اسپینش لیگ کے دوسرے میچ میں بار سلونا نے ایبار کو تین صفر سے شکست دی ۔ پریمئیر لیگ میں  چیلسی نے نیوکا سل کو ایک صفر سے دھول چٹائی۔