Friday, April 19, 2024

ریال میڈرڈ نے گریناڈا کو دو ایک سے شکست دیدی

ریال میڈرڈ نے گریناڈا کو دو ایک سے شکست دیدی
July 14, 2020

پیرس( 92 نیوز) اسپینش فٹبال لیگ اور انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں  جہاں لالیگا میں ریال میڈرڈ گریناڈا کو  ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر ٹائٹل سے ایک فتح کی  دوری پر  رہ گئی ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ  اور ساؤتھ ہیمپٹن کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر  رہا۔

 اسپینش لیگ اور انگلش پریمئیر لیگ میں سنسنی خیز  مقابلوں  کا انعقاد  ہوا، لا لیگا میں ریال میڈرڈ کو  ٹائٹل  جیتنے کے لیے  ایک جیت اور  دو  پوائنٹس  درکار ہیں ، مانچسٹر یونائیٹڈ  اور ساؤتھ ہیمپٹن میں  میچ دو دو گول سے برابری پر ختم ہواْ

لالیگا   میں  ریال میڈرڈ نے  گریناڈا  کو  دو ایک سے شکست دے دی ،،میڈرڈ کی طرف سے   مینڈی اور کریم بینزیما نے ایک ایک گول کیا ،ریال میڈرڈ حریف ٹیم  بارسلونا سے  ٹیبل پر  چار پوائنٹس  آگئے ۔

پریمئیر  لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ساؤتھ ہیمپٹن سے ٹکرائی،مانچسٹرکی کی برتری کو  ساؤتھ ہیمپٹن کے  مائیکل اوبافیمی نے 96ویں منٹ میں گول کر کے ختم کیا اور میچ  کو برابری پر ختم کرنے میں  میں اہم کردار ادا کیا ۔

لیگ ون میں وے کومب وانڈررز  نے پلے آف فائنل میں  آکسفورڈ   یونائیٹڈ کو  دو ایک گول سے ہرا کرپہلی بار دوسرے سیزن  کے لیے کوالیفائی کر لیا  ۔