Sunday, September 8, 2024

ریاض کیانی کا سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے فوجداری اوردیوانی مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ

ریاض کیانی کا سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے فوجداری اوردیوانی مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ
August 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن ممبر پنجاب ریاض کیانی کا سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کے خلاف فوجداری اور دیوانی مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ ،ریاض کیانی کا کہنا ہے کہ افضل خان نہ کوئی الزامات ثابت کر سکے ہیں اور نہ ہی کر سکتے ہیں، وہ بغیر ثبوت غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن سے جاری بیان میں ممبر پنجاب جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے کہا ہے کہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان نے سابق چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات دہرائے ہیں،سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان اپنے الزامات میں سچے تھے تو انکوائری کمیشن میں شواہد پیش کرتے ان کے پاس بہترین موقع اور فورم موجود تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ افضل خان نے انکوائری کمیشن میں دھاندلی کے الزامات اور ان کے ثبوت کیوں نہیں پپیش کئے۔ افضل خان کو بے بنیاد الزامات کے باعث پہلے بھی فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب وہ ایک بار پھر ٹی وی چینلز پر پرانے الزامات دہرارہے ہیں اور خصوصا مجھے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ، لیکن  اب  بے بنیاد الزامات لگانے کا نتیجہ بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران کنٹینر پر جا کر الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے والے سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے حالیہ ٹی وی ٹاک شوز میں 2013 کے انتخابات میں بد انتظامی کا ذمہ دار ممبران الیکشن کمیشن خصوصا ریاض کیانی کو ٹھہرایا ہے۔