Sunday, May 5, 2024

ریاض میں ونٹر ونڈرلینڈ پارک کا افتتاح

ریاض میں ونٹر ونڈرلینڈ پارک کا افتتاح
October 24, 2019
ریاض (92 نیوز) سعودی دارالحکومت ریاض میں ونٹر ونڈرلینڈ کا افتتاح ہوگیا، کرتب دکھاتے فنکار اور روشنیوں سے سجے جھولے، پارک میں موجود گیمز کے بچوں کے ساتھ بڑے بھی دیوانے بن گئے۔ ونڈر لینڈ کی سیر کرنی ہے تو سعودی عرب چلتے ہیں، جی جناب ریاض میں مشرق وسطی کی تاریخ کے منفرد ترین پارک کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ ونڈرلینڈ میں داخل ہوتے ہی خوابوں کے جزیرے میں آنے کا گمان ہوتا ہے،، روشنیوں سے سجے جھولے اور خوبصورت ماڈلز،، سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ پارک میں ایک جانب میوزیکل بینڈ فضا میں دھنیں بکھیر رہا ہے، تو وہیں فنکار بھی شاندار کرتب دکھا کر میلہ لوٹ رہے ہیں۔ ونڈرلینڈ میں 42 مختلف اقسام کی گیمز رکھی گئی ہیں، جن کے بچے تو بچے، بڑے بھی دیوانے نظر آتے ہیں۔