Tuesday, May 7, 2024

ریاض میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں

ریاض میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
November 10, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جبکہ شہر بھر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے جام نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔ دارلحکومت ریاض میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش اور تیز ہواؤں کے باعث شہر کی اہم سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں اور درجنوں گاڑیاں بھی بہہ گئی ہیں۔ سعودی ریسکیو ادارے کے مطابق گاڑیوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے اور عرب کے صحروں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔