Monday, May 20, 2024

ریاض میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

ریاض میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
October 6, 2017

ریاض (92 نیوز) سعودی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت ریاض میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے داعش کے تین دہشگردوں کو ہلاک اور پانچ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میٖڈیا کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے ریاض شہر کے تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ آپریشن کے دوران استراحہ میں ایک دہشت گرد خودکش جیکٹ پھٹنے اور دو سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں ، گولہ بارود ، دھماکہ خیز مواد اور دہشت گردی میں استعما ل ہونے والی اشیاء برآمد ہوئیں۔ محلہ نمار اور الحائر سے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق داعش کے اس گروہ کے تانے بانے بیرون ملک سے جا ملتے ہیں۔