Sunday, September 8, 2024

ریاض: مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بلٹ ٹرین سروس شروع، سفر کے دوران مسافروں کی ذائقے دار کھانوں سے تواضع

ریاض: مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بلٹ ٹرین سروس شروع، سفر کے دوران مسافروں کی ذائقے دار کھانوں سے تواضع
August 19, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بہترین اور تیزترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بلٹ ٹرین سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے عازمین حج وعمرہ کی آسانی کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان تیزرفتار ٹرین کے خواب کو حقیقت بنا دیا ہے اور بلٹ ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ بلٹ ٹرین کے ذریعے مسافر مکہ سے مدینہ منورہ کے درمیان چار سو تیس کلومیٹر کا فاصلہ صرف ڈیڑھ گھنٹے میں طے کر سکیں گے۔ ٹرین میں دوران سفر مسافروں کی مختلف اقسام کے ذائقے دار کھانوں سے تواضع بھی کی جائے گی۔ بلٹ ٹرین کے پانچ اسٹیشن ہیں جن میں مدینہ، کنگ عبداللہ اکنامک سٹی رابغ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ سٹی سینٹر اور مکہ مکرمہ شامل ہیں۔ اس روٹ پر پنتیس ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ ایک ٹرین میں چار سو سترہ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ بلٹ ٹرین سروس کے ذریعے روزانہ ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔