Sunday, May 5, 2024

ریاض ، مغربی صوبے عسیر میں فائرنگ، 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

ریاض ، مغربی صوبے عسیر میں فائرنگ، 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق
April 20, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر میں فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آوروں نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ صوبہ عسیر یمن کی سرحد کے قریب واقع ہے۔