Friday, April 26, 2024

ریاض مزاری بھی بیوروکریسی کے روئیے سے شاکی

ریاض مزاری بھی بیوروکریسی کے روئیے سے شاکی
June 30, 2020
لاہور (92 نیوز) تحریک انصاف کے ناراض ایم این اے ریاض مزاری بھی بیوروکریسی کے روئیے سے شاکی۔ پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پارلیمانی پارٹی کی کسی بھی میٹنگ میں انہیں بولنے کا موقع ہی نہیں ملا، ہماری پارٹی میں وزیر اعظم سے ملنا آسان نہیں۔ ایم این اے ریاض مزاری بولے کہ میں نے عمران خان سے کہا بھی کہ پارلیمانی میٹنگز کو بڑھانے تک مسائل حل نہیں ہوں گے، میرا اپنا ذاتی خیال یہ ہے کہ بیوروکریسی ہماری حکومت سے تعاون نہیں کر رہی۔