Friday, April 19, 2024

ریاض فتیانہ کو حمزہ شہباز سے ملاقات مہنگی پڑگئی ، عمران خان کا پنجاب کی قیادت کو تحقیقات کا ٹاسک

ریاض فتیانہ کو حمزہ شہباز سے ملاقات مہنگی پڑگئی ، عمران خان کا پنجاب کی قیادت کو تحقیقات کا ٹاسک
December 28, 2015
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے  رہنما ریاض فتیانہ کو  حمزہ شہباز سے ملاقات مہنگی پڑ گئی  عمران خان نے   پنجاب کی قیادت کو معاملے کی تحقیقات کا ٹاسک دے  دیا اور تین دن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی جانب  سے پنجاب کی ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمن کو خط ارسال کیا ہے جس میں ریاض فتیانہ کی مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کے معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں چھ نکات  اٹھائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ ریاض فتیانہ نے  پارٹی قیادت سے  اجازت کے بغیر حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔ خط میں یہ بھی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ ریاض فتیانہ نے پی پی نوا سی کے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ لینے سے انکار کیا  اور وہ  پارٹی امیدوار  کی بجائے آزاد امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔