Friday, April 26, 2024

ریاض ، شاہی محل کے قریب مشتبہ ڈرون کی اڑان،سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں

ریاض ، شاہی محل کے قریب مشتبہ ڈرون کی اڑان،سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں
April 22, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں شاہی محل کے قریب مشتبہ ڈرون کی اڑان نے سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔ فائرنگ کر کے نیچے گرا لیا گیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع شاہی محل میں رات گئے مسلسل اور شدید فائرنگ کی خبروں نے دنیا بھر میں سنسنی پھیلا دی۔ سعودی سرکاری میڈیا نے واقعے کی تفصیلات بتائیں تو معاملہ واضح ہوا ۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ایک مشتبہ ڈرون اڑتا ہوا شاہی محل کے انتہائی قریب آ گیا تھا جس پر سکیورٹی ایجنسیاں اور اہلکار فوری متحرک ہوئے اور فائرنگ کر کے ڈرون کو نیچے گرا لیا گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حساس علاقے میں یہ ڈرون بغیر اجازت کے اڑایا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔